Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editora: Podcast
  • Duração: 171:36:43
  • Mais informações

Informações:

Sinopse

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episódios

  • فیفا ورلڈ کپ 2026: میکسیکو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا، کینیڈا نے تاریخ رقم کر دی

    19/06/2026 Duração: 03min

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آٹھویں روز میکسیکو نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دوسری جانب کینیڈا نے قطر کو 6-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کی، جبکہ سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کو 4-1 سے ہرا کر گروپ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 19 جون 2026

    19/06/2026 Duração: 07min

    امریکہ اور ایران نے پہلے ایک عارضی معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کیے تاکہ جنگ کو ختم کیا جا سکے، جس کے نتیجے میں یہ عبوری معاہدہ توقع سے دو سن قبل مؤثر ہو گیا۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • مختصر خبریں :جمعرات 18 جون 2026

    18/06/2026 Duração: 04min

    امریکہ اور ایران نے ایک 14 نکاتی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی فوری اور مستقل خاتمے کی ضرورت ہے جبکہ لبنان میں جنگ بندی کو بھی اس یاداشت کا حصہ بنایا گیا ہے ۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • Do we still need rites of passage? - آسٹریلیا میں بلوغت اور جوانی کی دہلیز پر قدم: بچپن کب ختم اور بالغ زندگی کب شروع ہوتی ہے؟

    18/06/2026 Duração: 09min

    Coming of age rituals have existed across cultures for thousands of years. In modern Australia, traditions that have been preserved, adapted or newly created now exist side by side. But do young people still need a meaningful way to mark the transition into adulthood? - قانونی طور پر آسٹریلیا میں 18 سال کی عمر میں انسان بالغ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم بعض ریاستوں اور علاقوں میں بچوں پر 10 سال کی عمر سے ہی فوجداری الزامات عائد کیے جا سکتے ہیں لیکن بلوغت یا جوانی میں داخلے کی رسومات ہمیشہ قانونی تعریفوں کے مطابق نہیں ہوتیں۔ آسٹریلیا میں رہنے والی بہت سی ثقافتیں اس اہم مرحلے کو اپنی روایتی یا مذہبی اقدار کے مطابق مناتی ہیں۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی نے تاریخ رقم کر دی، ایمباپے اور ہالینڈ بھی چھا گئے

    17/06/2026 Duração: 04min

    ورلڈ کپ کے چھٹے روز ریکارڈز قائم ہوئے اور سپر اسٹار کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیونل میسی چھ مختلف فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے اور اس تاریخی موقع کو ہیٹ ٹرک کے ساتھ یادگار بنا دیا، جبکہ کیلیان ایمباپے اور ارلنگ ہالینڈ نے بھی دو، دو گول کرکے اپنی ٹیموں کو متاثر کن فتوحات دلائیںجانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • مختصر خبریں: بدھ 17جون 2026

    17/06/2026 Duração: 04min

    پالین ہینسن کے نیشنل پریس کلب سے پہلے خطاب میں ایک احتجاجی بینر کے ذریعے خلل ڈالا گیا۔اپنی تقریر میں پالین ہینسن نے اعلان کیا کہ وہ ایس بی ایس کو ختم کرنا چاہتی ہیں ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا تو اسے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

  • امریکا ایران جنگ بندی معاہدے پر دستخط پاکستان کی میزبانی میں جنیوا میں ہونگے

    17/06/2026 Duração: 06min

    امریکا ایران جنگ بندی معاہدے پر دستخط پاکستان کی میزبانی میں جنیوا میں ہونگے۔ بجٹ پر حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا لیکن چار نومنتخب اراکین اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پنجاب میں وزیر خزانہ کی بجت تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور ریاست میں بارہویں روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • How do charities and individual fundraisers work in Australia? - خیراتی ادارے اور انفرادی طور پر فنڈ جمع کرنے والے آسٹریلیا میں کیسے کام کرتے ہیں؟

    16/06/2026 Duração: 08min

    What are the rules around raising money and charities? How can you ensure you don't get scammed? Here is what you need to know if you're donating, raising money yourself or launching an online crowdfunding appeal. - کسی کی مدد کے لئے پیسے جمع کرنے اور خیراتی اداروں کے بارے میں کیا اصول ہیں؟ آپ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کو دھوکہ نہ دیا جائے؟ اگر آپ چندہ دے رہے ہیں، خود رقم جمع کر رہے ہیں یا آن لائن کراؤڈ فنڈنگ اپیل شروع کر رہے ہیں تو آپ کو یہ جاننا ضروری ہے۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • مختصر خبریں: منگل 16جون 2026

    16/06/2026 Duração: 05min

    جی سیون ممالک کے رہنما آج اور کل فرانس میں ہونے والے اجلاسوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یورپی ممالک پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی حمایت کر چکے ہیں، تاہم ان کا مؤقف ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

  • مختصر خبریں : پیر 15 جون 2026

    15/06/2026 Duração: 05min

    ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں مختلف محاذوں پر تصادم کے فوری اور مستقل خاتمے کی تصدیق کر دی ہے جو آج رات سے شروع ہوگا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کیا، جس میں یہ کہا کہ مذاکرات اگلے ساٹھ دن تک جاری رہیں گے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر معاہدے کی کسی بھی طرح خلاف ورزی کی گئی تو تہران بدلہ لے گا۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • خوش قسمتی ہے کہ ہر طرح کےکردار ادا کیے: ثاقب سمیر

    15/06/2026 Duração: 12min

    ثاقب سمیر تھیٹر ، ٹیلی ویژن، اور کے مقبول اداکار ہیں۔ تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا اور پھر ٹیلیویژن پر کامیڈی سے لے کر منفی کردار کیے۔ اداکاری کے ساتھ ثاقب اسکرپٹ رائٹنگ میں بھی ایک مقام رکھتے ہیں۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • چکوال فائرنگ واقعہ میں بیٹی کی ہلاکت کیسےہوئی؟ پاکستانی نژاد آسٹریلین عدیل احمد کی زبانی سُنیے

    14/06/2026 Duração: 08min

    ویسٹرن آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد آسٹریلین عدیل احمد کے مطابق فائرنگ کا آغاز سی سی ڈی اہلکاروں نے کیا، جس کے بعد مبینہ ڈاکوؤں نے جوابی فائرنگ کی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ جب وہ اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ مقام پر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے تو سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ جاری رہی، جس کے نتیجے میں وہ خود اور ان کا بیٹا زخمی ہوئے جبکہ ان کی نو سالہ بیٹی ہانیہ جان کی بازی ہار گئی۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2026: افتتاحی دن میکسیکو اور جنوبی کوریا فاتح قرار

    12/06/2026 Duração: 03min

    فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میکسیکو اور جمہوریہ کوریا نے اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا، جبکہ آسٹریلوی فٹبال ٹیم (ساکروز) اتوار کو ترکیہ کے خلاف گروپ ڈی کے اپنے پہلے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہےجانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

  • Can Horizon Europe transform manufacturing and education in Australia? - یورپ کے ساتھ اشتراک: کیا آسٹریلیا کی مینوفیکچرنگ اور تعلیم بدل سکتی ہے؟

    12/06/2026 Duração: 06min

    Australia’s entry into the European Union’s Horizon Europe research and innovation program is being hailed as a major opportunity for the country’s manufacturing, education and research sectors. Experts say the real value lies not only in funding, but in access to world-leading industrial and academic networks. - آسٹریلیا نے یورپی یونین کے بڑے تحقیقی پروگرام Horizon Europe میں شمولیت اختیار کر لی ہے ایک ایسا قدم جسے ماہرین نہ صرف تحقیق بلکہ صنعت، معیشت اور تعلیم کے لیے بھی ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔ Horizon Europe دنیا کے سب سے بڑے ریسرچ اور انوویشن پروگرامز میں شامل ہے، جہاں اربوں یورو کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اشتراک کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ لیکن ماہرین کے مطابق اس کی اصل طاقت صرف فنڈنگ نہیں — بلکہ وہ نیٹ ورک ہے جو یورپ کی بڑی معیشتوں، خاص طور پر جرمنی اور فرانس جیسے صنعتی ممالک کے ساتھ جڑتا ہے۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ

  • Tax Season 2026: What is important to know before making tax claims this year? - ٹیکس سیزن 2026: اس سال ٹیکس کلیمز کرنے سے پہلے کیا جاننا اہم ہے؟

    12/06/2026 Duração: 13min

    Before the 2026 tax season begins, taxpayers need to review their receipts, records and the eligibility of their claims. Incorrect or unsupported claims can lead to audits and penalties. Syed Fahad Ali, partner and senior accountant at a Sydney-based tax and accounting firm, says that understanding the rules and preparing in advance can help taxpayers lodge better tax returns. Learn more in this podcast. - ٹیکس سیزن 2026 شروع ہونے سے پہلے ضروری ہے کہ ٹیکس دہندگان اپنی رسیدیں، ریکارڈز اور کلیمز کی اہلیت کا جائزہ لیں۔ غلط یا غیر مستند دعوے آڈٹ اور جرمانوں کا سبب بن سکتے ہیں۔دی ٹیکس فیکٹر کے پارٹنر اور سینئر اکاؤنٹنٹ، سید فہد علی کا کہنا ہے کہ قواعد سے آگاہی اور پیشگی تیاری بہتر ٹیکس ریٹرن میں مدد دیتی ہے۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور ان

  • ہفتہ رفتہ: جمعہ 12 جون 2026

    12/06/2026 Duração: 08min

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر منصوبہ بند فوجی حملے منسوخ کر دیے ہیں، دعویٰ کرتے ہوئے کہ تہران کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کی منظوری دی گئی ہے، اور یہ کہ ایک وسیع تر علاقائی معاہدہ قریب ہےجانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کا بخار پاکستانی شائقین پر بھی چڑھ گیا

    12/06/2026 Duração: 07min

    بنگلہ دیش نے اپنی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی , پاکستان نے 74 سال بعد فٹبال کا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیا , اسٹیڈیم گونجتے رہے، پرچم لہراتا رہا؛ پاکستانی چچا کرکٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا.جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • مختصر خبریں: جمعرات 11 جون 2026

    11/06/2026 Duração: 05min

    امریکی سیکریٹری دفاع، پیٹ ہیگستھ، کہتے ہیں کہ ایران پر دوبارہ حملوں کی منصوبہ بندی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توقعات کو پورا کرنے والے معاہدے کے حصول کے بارے میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی ایران پر "زور دار" ہوگی اور صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ یہ حملے ایران کی طرف سے فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کے مبینہ واقعے کا مزید جواب ہیں۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • مٹی کے ڈھیر سے شاہکار تک، ٹنڈو اللہ یار کے لکھمن داس کی غیرمعمولی داستان

    11/06/2026 Duração: 05min

    پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے ایک چھوٹے شہر ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکار لکھمن داس نے محدود وسائل اور بے شمار مشکلات کے باوجود مجسمہ سازی کے فن میں اپنی الگ پہچان بنالی ہے۔ مٹی کے بے جان ڈھیروں کو انسانی چہروں اور شخصیات کی شکل دینے والے لکھمن داس سابق وزیراعظم عمران خان، بینظیر بھٹو اور قائداعظم محمد علی جناح سمیت متعدد معروف شخصیات کے مجسمے تیار کر چکے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے سیکھے گئے ہنر کو مسلسل محنت اور مشق کے ذریعے نکھارنے والے اس باصلاحیت فنکار کے ہاتھوں میں مٹی، ایک نئی زندگی اختیار کر لیتی ہے۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  • As women linked to ISIS return, how does Countering Violent Extremism (CVE) work in Australia? - ISIS سے منسلک خواتین کی واپسی، آسٹریلیا میں کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CVE) کیسے کام کرتی ہے؟

    11/06/2026 Duração: 08min

    The return of 32 women and children from Syria, who are linked to the self-proclaimed Islamic State group, has prompted concerns around community safety and discussions around mandatory Countering Violent Extremism (CVE) activities for at-risk individuals. - شام سے 32 خواتین اور بچوں کی واپسی، جو خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ گروپ سے منسلک ہیں، نے معاشرتی تحفظ کے حوالے سے خدشات کو بڑھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خطرے سے دوچار افراد کے لیے لازمی طور پر تشدد مخالف انتہا پسندی سرگرمیوں کے خدشے کی بحث کو بھی جنم دیا ہے۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

página 6 de 75