Sbs Urdu -

مٹی کے ڈھیر سے شاہکار تک، ٹنڈو اللہ یار کے لکھمن داس کی غیرمعمولی داستان

Informações:

Sinopse

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے ایک چھوٹے شہر ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکار لکھمن داس نے محدود وسائل اور بے شمار مشکلات کے باوجود مجسمہ سازی کے فن میں اپنی الگ پہچان بنالی ہے۔ مٹی کے بے جان ڈھیروں کو انسانی چہروں اور شخصیات کی شکل دینے والے لکھمن داس سابق وزیراعظم عمران خان، بینظیر بھٹو اور قائداعظم محمد علی جناح سمیت متعدد معروف شخصیات کے مجسمے تیار کر چکے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے سیکھے گئے ہنر کو مسلسل محنت اور مشق کے ذریعے نکھارنے والے اس باصلاحیت فنکار کے ہاتھوں میں مٹی، ایک نئی زندگی اختیار کر لیتی ہے۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔