Informações:
Sinopse
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episódios
-
صدر ٹرمپ کا اپنی صدارت کے پہلے دن ایکشن سے بھرپور آغاز
22/01/2025 Duração: 07minامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت شروع ہو چکی ہے۔ انتظامی احکامات کے بعد امریکہ نے عالمی ادارہ صحت اور پیرس ماحولیاتی معاہدے سے بیرون ملک علیحدگی اختیار کر لی ہے جبکہ اندرون ملک انہوں نے 6 جنوری کو 1500 فسادیوں کو معاف کر دیا ہے اور امیگریشن پر پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں۔
-
اردو نیوز فلیش: 22 جنوری 2025
22/01/2025 Duração: 03minوزیر اعظم نےمزید کچھ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا یہود مخالف حملوں کی بیرون ملک مالی اعانت کی جا سکتی ہے جبکہ پیٹر ڈٹن کا دعویٰ ہے کہ وہ سیاست کر رہے ہیں اور پینی وونگ نے اپنے نئے امریکی ہم منصب سے ملاقات۔
-
دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل ’پیڈل‘ کے پاکستان میں چرچے
22/01/2025 Duração: 12minدنیا بھر میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والا کھیل پیڈل پاکستان میں بھی مقبول ہو رہا ہے اس کھیل کو ٹینس اور اسکواش کا امتزاج کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، کھیلنے میں آسان، دیکھنے میں دلچسپ یہ کھیل 1969 میں میکسیکو میں متعارف ہوا اور تیزی سے مشہور ہوتا ہوا دنیا بھر میں پھیل گیا اور اب 3 کروڑ سے زائد افراد کے زندگیوں کا حصہ بن گیا ہے۔
-
اردو نیوز فلیش: 21 جنوری 2025
21/01/2025 Duração: 03minسڈنی میں ایک اور حملے کے بعد یہود دشمنی پر قومی کابینہ کا اجلاس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی امریکہ کے لئے ایک نئے سنہری دور کا وعدہ کیا ہے ۔
-
Important tips for cycling in Australia - جانئے آسٹریلیا میں سائیکل چلاتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھیں
21/01/2025 Duração: 08minRiding a bicycle is a common and affordable form of transport in Australia, with people cycling for sport, recreation and to commute. Cycling also comes with some rules to keep all road users safe. - سائیکل چلانا آسٹریلیا میں نقل و حمل کی ایک عام اور سستی شکل ہے، آسٹریلیا میں لوگ کھیل، تفریح اور سفر کے لیے سائیکل چلاتے ہیں۔ تمام سڑکوں کو ان کے استعمال کرنے والوں کے محفوظ رکھنے کے لیے جہاں دیگر گاڑیاں چلانے کے اصول ہیں وہیں سائیکلنگ بھی اس سے مبرا نہیں ہے۔
-
اردو نیوز فلیش: 20 جنوری 2025
20/01/2025 Duração: 02minغزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس سے رہائی پانے والی تین یرغمال اسرائیلی خواتین اسرائیل پہنچ گئی ہیں۔ادھر مغربی کنارے میں اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والے متعدد فلسطینیوں کے استقبال کی تیاریاں جارہی ہیں۔منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں ٹک ٹاک کو مزید 90 دن تک فعال رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کریں گے. ,
-
بریانی لاہور بمقابلہ کراچی ، رہنے کی جگہ سڈنی یا میلبورن، اور شادی؟ ملئے سوشل میڈیا اسٹار رامس انصاری سے
20/01/2025 Duração: 07minرامس انصاری: منفرد خیالات پر ویڈیوز بنانے والے مشہور سوشل میڈیا اسٹار اور وی لاگر ہیں۔ ان کے ساتھ کی گئی دلچسپ گفتگو میں کرکٹ، شادی، اور روایتی ملازمت کے بجائے سوشل میڈیا کو روزگار کا ذریعہ بنانے جیسے موضوعات شامل ہیں۔اس دلچسپ پوڈ کاسٹ میں بریانی لاہور بمقابلہ کراچی، سڈنی یا میلبورن میں بہتر کون سا شہر، اور ان کی شادی جیسے موضوعات شامل ہیں۔
-
Road spending and tax-free lunches: Anthony Albanese and Peter Dutton appeal to voters - ٹیکس فری لنچ اور سڑکوں کی فنڈنگ : انتھونی البانیسی اور پیٹر ڈٹن کے ووٹرز سے وعدے جاری
20/01/2025 Duração: 05minSpeculation is growing over when Australia's federal election will be called - which must be held by mid-May. Despite the lack of an official date, both the Prime Minister and Opposition Leader have moved into campaign mode, visiting electorates and making funding announcements. - انتخابی قوانین کے تحت آسٹریلیا میں عام انتخابات 17 مئی تک ہونا ہیں جبکہ انتخاب کی حتمی تاریخ کا اعلان صرف وزیر اعظم کر یں گےمگر دونوں بڑی جماعتوں نے اپنی غیر اعلانیہ انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔
-
What does January 26 mean to Indigenous Australians? - انڈیجنس آسٹریلینز کے لئے 26 جنوری کا کیا مطلب ہے؟
20/01/2025 Duração: 08minIn Australia, January 26 is the national day, but the date is contentious. Many migrants who are new to Australia want to celebrate their new home, but it’s important to understand the full story behind the day. - 26 جنوری آسٹریلیا کا قومی دن ہے، لیکن یہ تاریخ متنازعہ ہے۔ بہت سے تارکین وطن جو آسٹریلیا کو اپنے نئے گھر سے تشبہ دیتے ہیں اس کا جشن منانا چاہتے ہیں ، لیکن اس دن کے پس پردہ موجود پوری داستان جاننا ضروری ہے۔
-
ہفتہ رفتہ :جمعہ 17 جنوری 2025
17/01/2025 Duração: 06minسڈنی میں ہونے والے ایک اور حملے کی تحقیقات بطور یہود دشمنی کی جارہی ہیں امریکہ ،غزہ -اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے عملدرآمد سے متعلق پر امید بدھ کو ہونے والی بارش کے بعد نیو ساوتھ ویلز ہنگامی خدمات کے عملے کو مدد کی سیکڑوں کالز موصول
-
How migrant parents in Australia can handle difficult parent-child dialogues? - والدین اور بچوں کے درمیان اعتماد کا ہونا اور دلائل پر مبنی مکالمہ اہم ہے: پروفیسر جاوید اقبال
17/01/2025 Duração: 13minProfessor Dr. Javed Iqbal, a renowned motivational speaker, is known for his lectures on child upbringing and social issues. During his visit to Australia, he emphasizes the importance of fostering dialogue between migrant parents and their Australian-raised children on challenging topics. Listen as Dr. Javed Iqbal discusses this complex issue faced by many migrant parents. - معروف موٹیویشنل اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال بچوں کی تربیت کے اصولوں سمیت کئی سماجی موضوعات پر خطابت کے لئے معروف ہیں۔ اپنے آسٹریلیا کہ دورے میں وہ مغربی دنیا میں پاکستان مائگرنٹ والدین اور بچوں کے درمیان مشکل موضوعات پر مکالمے کی اہمیت سمیت کئی موضوعات پر لکچر دیں گے۔مغرب میں اس موضوع کی اہمیت پر ڈاکٹر جاوید اقبال سے کی گئی گفتگو سنئے۔
-
ایک غیر معروف کینسر کے مریضوں کے لئے نیا علاج
17/01/2025 Duração: 04minتقریبا 100،000 آسٹریلوی مائیلوفائبروسسمیں مبتلا ہیں جو خون کے کینسر کی ایک غیر معروف قسم ہے۔ اس طرح کے کینسرکا علاج کرنا اس لئے بھی مشکل ہےکیونکہ اس کا اثر خون کی کمی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
-
وہاب ریاض کے بیان پہ مایوسی ہوئی،کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں گیا: کرکٹر اُسامہ میر
15/01/2025 Duração: 09minاسامہ میر واحد پاکستانی کرکٹر ہیں جو اس سال آسٹریلین بگِ بیش میں کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک پلیر کو تین این او سی اور دوسرے کو دو، یہ ناانصافی ہے،بیسٹ باولر بننے کے باوجود پاکستانی ٹیم میں نہیں لیا گیا۔ پاکستانی کرکٹراُسامہ میر کی گفتگو سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
Eight thousand doors were knocked on in seven months in the election by MP Bisma Asif - 'الیکشن میں سات ماہ میں آٹھ ہزار گھروں کے دروازں پہ دستک دی' پاکستانی نژاد ممبر کوئنز لینڈ قانون ساز اسمبلی
15/01/2025 Duração: 14minIt was not easy to win. I love Pakistani street food, Listen to the interesting conversation of Pakistani origin Queensland MP Bisma Asif in this podcast. - جیت حاصل کرنا آسان نہیں تھا- مجھے دیسی اسٹریٹ فوڈ میں ناشتہ اورجلیبی پسند ہے-پاکستانی نژاد کوئنز لینڈ ممبر پارلیمنٹ بسمہ آصف کی دلچسپ گفتگو سنیے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
اردو نیوز فلیش: 15 جنوری 2025
15/01/2025 Duração: 04minغیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یوکرین میں روسی افواج نے ایک آسٹریلوی شہری کو ہلاک کر دیا ہے اور وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو یہود دشمنی کی کارروائیوں کے ارتکاب پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
-
پاکستان رپورٹ: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات پھر شروع
14/01/2025 Duração: 09minحکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور 16 جنوری کو ہوگا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کیا۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا۔ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹر کورٹ اپیل پر سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔
-
مشرق وسطی میں جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ قریب ہو سکتا ہے
14/01/2025 Duração: 07minاسرائیلی حکام کے مطابق حماس کی جانب سے دوحہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران 33 یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر رواں ہفتے دستخط کیے جا سکتے ہیں۔
-
اردو نیوز فلیش: 14 جنوری 2025
14/01/2025 Duração: 03minقطر نے مذاکرات میں پیش رفت کے بعد اسرائیل اور حماس کو جنگ بندی کا مسودہ پیش کیا ہے اور آسٹریلیا نے آٹزم سے تمٹنے اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لئے 42.3 ملین ڈالر کی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے۔
-
Federal government disputes new report suggesting GP costs on the rise - جیب سے ادا کی جانے والی جی پی فیس میں اضافہ مگر حکومت کا اعداد و شمار سے اختلاف
14/01/2025 Duração: 04minThe federal government has disputed the findings of a new report warning the cost of visiting a GP is on the rise. The annual survey of health clinics found a decline in the number letting patients use Medicare to cover expenses up front. But the Health Minister says increased government funding has actually boosted bulk billing rates. - وفاقی حکومت نے ایک نئی رپورٹ کے نتائج سے اختلاف کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ عام ڈاکٹر یا جی پی کے پاس جانے کی فیس بڑھ رہی ہے جسکے باعث کم لوگ ڈاکٹر کے پاس جارہے ہیں۔ لیکن حکومت نے اس رپورٹ سے اختلاف کیا ہے، وزیر صحت کا کہنا ہے کہ میڈی کئرکی حکومتی فنڈنگ میں اضافے سے بلک بلنگ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
-
'Even the police commissioner starts service as a constable': Know about the police in Australia - 'یہاں پولیس کمشنر بھی کانسٹیبل ہی بھرتی ہوتا ہے’: جانیے آسٹریلیا میں پولیس کے بارے میں
14/01/2025 Duração: 15minHow the police work in Australia and what to do if you want to join it. Learn all about Sergeant Khurram Chaudhry's story of how he joined the Australian police. - آسٹریلیا میں پولیس کیسے کام کرتی ہے اور اگر آپ اس میں جانا چاہتے ہیں تو کیا کرنا چاہیے۔ جانیے یہ سب سارجنٹ خرم چوہدری کی کہانی کہ وہ کیسے آسٹریلیا کی پولیس میں بھرتی ہوئے۔