Informações:
Sinopse
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episódios
-
گاندھی یا گوڈسے ۔ بھارت میں عدم تشدد اور نفرت کی جنگ اب بھی جاری
14/06/2024 Duração: 04minمھاتما گاندھی کو دنیا بھر میں پر امن سیاست کے حوالے سے خاصی احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک گروپ ایسا بھی ہے جو ان کے قاتلوں کی پرستش کرتا ہے۔
-
Aussie Pakistanis make Eid Ul Adha unforgettable: Farm visits, festive feasts, and boundless enthusiasm - عید کسی بھی دن منا ئیں مگر آسٹریلیا میں عید کے روائیتی جوش و خروش میں کمی نہیں
14/06/2024 Duração: 06minHow are Pakistanis in Australia celebrating Eid al-Adha? Despite the varied days of celebration, their enthusiasm never wavers. From farm visits with the kids to festive breakfasts and barbecues with guests, find out how Aussies of Pakistani heritage are making Baqqareid unforgettable! - آسٹریلیا میں پاکستانی عید الاضحیٰ کیسے منا رہے ہیں؟ پاکستانی عید کسی دن بھی منا ئیں مگر ان کے روائیتی جوش و خروش میں کمی نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ اس دفعہ بچوں کو لے کر فارم جائیں گے تو کچھ احباب کے ساتھ ناشتے اور بار بی کیو کا لطف اٹھائیں گے۔ سنئے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی بقرعید کیسے منا رہے ہیں۔
-
نئی رپورٹ میں ہفتے میں تین دن مفت چائلڈ کیئر تجویز کیا گیا ہے
13/06/2024 Duração: 07minسینٹر فار پالیسی ڈویلپمنٹ کی ایک نئی رپورٹ میں کچھ خاندانوں کے لیے بچوں کی نگہداشت کے فی ہفتہ تین دن مفت دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ دوسروں کے لیے معمولی فیس رکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں دلیل دی گئی ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کو عوامی تعلیم اور میڈیکیئر کی طرح ہی دیکھا جانا چاہیے، جو تمام آسٹریلینز کو دی جاتی ہے۔
-
کابل سے میلبورن ۔ مہاجرت سے ملازمت کا طویل سفر
12/06/2024 Duração: 04minایک بین الاقوامی منصوبے کے تحت آسٹریلیا میں مقیم ہزاروں ہنرمند مہاجرین کو ملازمتوں کے مناسب مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
-
نیوز فلیش 11 جون:غزہ میں جنگ بندی پرغور، صارفین کو ٹیکس فراڈ سے بچنے کا مشورہ، بائیڈن کے بیٹے کو جیل کا سامنا
12/06/2024 Duração: 04minغزہ میں مجوزہ جنگ بندی پر فریقین سوچ و بچار میں مصروف, آسٹریلوی صارفین کو ٹیکس سیزن میں فراڈ سے بچنے کا مشورہ, موسمیاتی تبدیلیوں پر آسٹریلوی حکومت اور اپوزیشن میں بحث و مباحثہ اور امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے کو جیل کا سامنا
-
دو مزید اموات کے بعد پانی سے حفاظت کی بہتر تعلیم کا مطالبہ
12/06/2024 Duração: 08minآسٹریلیا کی ہندوستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کی موت کے بعد پانی سے حفاظت کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے ایک بار پھر مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ان کی موت سڈنی کے جنوب میں سمندر کے کنارے ایک مشہور مقام پر چٹان سے بہہ جانے سے ہوئی تھی۔
-
پاکستان کی مویشی منڈیوں کی رونقیں عروج پر
12/06/2024 Duração: 09minعید قربان قریب آتے ہی مویشیوں کی خریداری کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ۔ شہر قائد کے باہر ناردرن بائی پاس اسکیم 45 کے قریب 1 ہزار ایکڑ رقبے پرمحیط عارضی مویشی منڈی قائم ہو گئی ہے جہاں ملک بھر سے بیوپاری مختلف نسلوں کےخوبصورت اور بھاری بھرکم جانور لے کر پہنچ گئے ہیں۔
-
Indigenous art: Connection to Country and a window to the past - انڈیجنس مصوری:ماضی کے دریچوں میں جھانکنے کا ایک ذریعہ
11/06/2024 Duração: 09minEmbracing their oral traditions, Aboriginal and Torres Strait Islander peoples have used art as a medium to pass down their cultural stories, spiritual beliefs, and essential knowledge of the land. - اپنی روایات کو اپناتے ہوئے، انڈیجنس اور ٹوریس جزیرے کے لوگوں نے اپنی ثقافتی کہانیوں، روحانی عقائد اور زمین کے بارے میں ضروری معلومات کو منتقل کرنے کے لیے فن(مصوری) کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا ہے۔
-
Funding for elderly people with disabilities in Australia still lagging - عمر رسیدہ معذورین کے لئے NDIAS کی عدم دستیابی اور کم فنڈنگ مشکلات پیدا کر رہی ہے
11/06/2024 Duração: 05minElderly people with disabilities in Australia are now forced to stay at home, have financial difficulties, or are forced to undergo treatment at home. - NDIAS کے اہلیت کے قواعد کے تحت ایسے افراد جن کی معذوری کی تشخیص پیسنٹھ سال کی عمر کے بعد ہو ان افراد کوNDIAS سے کور نہیں ہوتے۔معمر افراد کی فلاحی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد وفاقی حکومت کی مالی امداد سے چلنے والے ہوم کیئر پیکج پر انحصار کرتے ہیں مگر یہ ان کی معذوری کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔
-
نیوز فلیش 11 جون 2024: سلامتی کونسل کی جو بائیڈن کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت
11/06/2024 Duração: 02minملاوی کے نائب صدر اور نو دیگر افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ ہو گیا اور وزیر زراعت مرے واٹ کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ کے پانچ فارموں میں برڈ فلو کے باوجود قومی سطح پر انڈوں کی کمی نہیں۔
-
ہدایت 110: سزا یافتہ غیر شہریوں کے لیے ویزا منسوخی کے نئے قوانین
11/06/2024 Duração: 06minامیگریشن کے وزیر اینڈریو جائلز نے ڈائریکشن 99 کی جگہ ایک نئی وزارتی ہدایت پر دستخط کیے ہیں۔ جائلز کا کہنا ہے کہ نئی ہدایت میں ایڈمنسٹریٹو اپیلٹریبونل یا اے اے ٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ویزا منسوخی کا جائزہ لیتے وقت کمیونٹی سیفٹی کو ترجیح دے۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست،شائقین مایوس
10/06/2024 Duração: 40minپاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز نے شکست پر شدید مایوسی اور غم و غصے کا اظہار کیا انہوں نے کہا پاکستان نے جیت کا بہت اچھا موقع ہاتھ سے گنوا دیا ہے اس سے زیادہ آسان ہدف پاکستان کو کبھی نہیں ملے گا.
-
نیوز فلیش:10 جون 2024: وکٹوریہ میں ایک اور فارم میں برڈ فلو، کولز کی جانب سے انڈوں کی فروخت پر حد عائد
10/06/2024 Duração: 02minوفاقی اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ پیرس معاہدے پر کاربند ہیں لیکن آسٹریلیا کے ماحولیاتی اہداف کو ختم کر دے گا۔ وفاقی حکومت نے گرینز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیاسی فائدے کے لیے غزہ کے تنازع میں آسٹریلیا کے ملوث ہونے کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں۔
-
Breaking free: Escaping social and religious pressure in violent South Asian relationships - معاشرتی اور مذہبی دباؤ خواتین کو پرُ تشدد تعلق میں رہنے پرکیسے مجبور کرتا ہے؟
10/06/2024 Duração: 12minSocial and religious pressures are significant factors that create hurdles in leaving violent relationships. Experts suggest that community support and positive social behaviours can act as catalysts in reducing the risk of domestic violence. - گھریلو تشدد میں خاندان والوں اور عزیز و اقارب کا رویہ اور مذہب کا استعمال اکثر خواتین کو پرُ تشدد تعلق میں رہنے پرمجبور کر سکتا ہے۔ اس موضوع پر صوتی خاکہ اور ماہرین کی رائے سنئے اس پانچویں قسط میں۔
-
کیا آسٹریلیا شفاف پانی کا ایلپس پہاڑی سلسلہ کھورہا ہے؟
07/06/2024 Duração: 02minآسٹریلیا میں رواں طویل ویک اینڈ پر برفبازی یا اسکی کا باقاعدہ آغاز ہوچلا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور دراز سے لوگ آرہے ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ :07 جون2024: نیو ساوتھ ویلز میں موسم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے
07/06/2024 Duração: 04minٹیکنالوجی ادارے میٹا نے ان الزامات کا جواب دیا ہے جو نیوز کارپ کے سی ای او نے اپنے ایک بیان میں عائد کئے تھے. ایل جی بی ٹی کمینونٹی کے وکلاء امتیازی سلوک پر مزید اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں. مزید خبروں کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ
-
کرکٹ ٹی 20 عالمی کپ - بابر اعظم اچھے مقابلوں کے لئے پُرعزم ، ٹیمیں اور شائیقین پرجوش
06/06/2024 Duração: 07minآئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مقابلوں کا امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں آغاز ہوگیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ چھ جون کو امریکہ اے کی ٹیم کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان کے ساتھ گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، امریکہ اور کینیڈا شامل ہیں۔
-
آسٹریلیا سے فریضہ حج ادا کرنے کا آسان اور بہتر روٹ کیا ہے؟
05/06/2024 Duração: 04minسفری سہولیات اور دیگر کئی اہم امور کو مدنظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا میں مقیم مسلمان فریضہ حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔
-
لگاتار تیسری انتخابی فتح مگر توقع کے برخلاف نریندر مودی پہلی بار اقلیتی حکومت بنانے پر مجبور
05/06/2024 Duração: 08minبھارتی انتخابات کے نتائیج کے بعد وزیراعظم نے اپنی جماعت BJP کی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔ رائے عامہ کے جائیزوں کے برخلاف بی جے پی اکثریت حاصل نہیں کر سکی مگر لگاتار تیسری انتخابی فتح حاصل کرنے کے بعد نریندر مودی پہلی بار اقلیتی حکومت بنانے پر مجبورنظر آرہے ہیں۔ایس بی ایس نیوز کے ممبئی میں موجود نمائیندے ایرون فرنینڈو سے سنئے دنیا کی سب سے بڑی انتخابی مہم کی صورتحال
-
نیوز فلیش 5 جون: امریکہ جانب سے آئی سی سی مخالف قرارداد، آسٹریلیا میں فوجی بھرتیوں متعلق وضاحت
05/06/2024 Duração: 03minامریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے آئی سی سی مخالف قرارداد منظور، آسٹریلیا میں فوجی بھرتیوں متعلق حکومتی بیان کی وضاحت، نریندرا مودی تیسری بار بھارت کے وزیر اعظم منتخب اور فرنچ اوپن ٹینس مقابلے سیمی فائنل مرحلے میں داخل