Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editora: Podcast
  • Duração: 53:15:33
  • Mais informações

Informações:

Sinopse

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episódios

  • آسٹریلیا آ کر کسی بحران کا شکارہیں؟ پاکستان آسٹریلین کلچرایسوایشن کوئینز لینڈ کا پروگرام شائید آپکی مدد کرسکے

    25/06/2024 Duração: 08min

    ویزے کی مدت کا ختم ہو جانا، غیر قانونی قیام، بے گھری، ملک واپسی کا مسئلہ ،غیر متوقع معاشی مسائیل ، کسی وجہ سے جیل جانا ۔ آسٹریلیا آ کر کسی بھی طرح کے بحران کا شکار پاکستانی افراد کی مدد کے لئے کوئینز لینڈ کی پاکستانی آسٹریلین کلچرل ایسوایشن یا PACA نے Homeless Community Members Assistance Program شروع کیا ہے، جس کی تفصیل بتا رہے ہیں ایسوایشن کے صدر سید اصغر نقوی۔

  • نیوز فلیش 25 جون: اسانج کی آزادی، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد، میلبورن میں 4 افراد کی موت

    25/06/2024 Duração: 03min

    وکی لیکس کے بانی اسانج کی آزادی، آسٹریلوی پارلیمان میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد، امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر دفاع سے واشنگٹن میں ملاقات اور میلبورن میں چار افراد کی پراسرار موت

  • Is your Pakistani SIM also not working in Australia? Find out why this is so - کیا آپ کی بھی پاکستانی سم آسٹریلیا میں نہیں چل رہی؟ جانیے ایسا کیوں ہے

    25/06/2024 Duração: 05min

    Australia's 3G mobile phone network is shutting down in the coming months, meaning people will now have to use 4G or 5G networks. If you have an old Pakistani SIM, you may not receive messages or calls on it anymore. Learn more in this podcast. - آسٹریلیا کا تھری جی موبائل فون نیٹ ورک آنے والے مہینوں میں بند ہو رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب لوگوں کو 4 جی یا 5 جی نیٹ ورکس استعمال کرنا ہوں گے۔ اگر آپ کے پاس پرانی پاکستانی سم موجود ہے تو آپ کو شاید اس پر میسیج یا کال اب موصول نا ہو گی۔ مزید جانیے اس پوڈکاسٹ میں۔

  • نیوز فلیش 24 جون 2024: نیو ساؤتھ ویلز کے سابق خزانچی میٹ کین کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے سربراہ نامزد

    24/06/2024 Duração: 02min

    نیو ساؤتھ ویلز کے سابق خزانچی میٹ کین کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے سربراہ نامزد ۔ کراس بینچ سیاست دان رہائش کو انسانی حقوق میں شامل کرنے کے لئے بل پیش کریں گے.غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق

  • A 'synthesis' of storytelling: two iconic First Nations films set to be re-released - آسٹریلوی سینما کی مایہ ناز فلمیں دوبارہ پردہ سیمیں پر

    24/06/2024 Duração: 04min

    Ten Canoes and Rabbit Proof Fence are both considered milestones of Australian cinema; and are about to be re-released after being digitally remastered. Both movies, of course, tell First Nations stories - and their directors say the films have left a legacy well beyond the movie house. And a warning to our Aboriginal and Torres Strait Islander viewers that this report contains images and voices of someone who has died. - آسٹریلوی سینما کی مایہ ناز فلمز Ten Canoes اور Rabbit Proof Fence کو ڈیجیٹل طور پر دوبارہ تیار کیے جانے کے بعد نشر کیا جارہا ہے جن کا محور یہاں کے مقامی انڈیجینس باشندوں کی زندگی سے متعلق ہے۔

  • The 'Grocery Olympics' reveal one chain where Australian customers could save - بلند قیمتوں پر اشیاء خوردونوش خریدنا مجبوری نہیں ۔ سستا آپشن موجود ہے

    21/06/2024 Duração: 03min

    If you're making a beeline to Woolworths or Coles for your weekly grocery shop, the latest Choice report has revealed there's another chain that could offer a substantially cheaper option at the checkout. The findings are the first of government-funded quarterly reports, to be released in the next 3 years. - آسٹریلیا بھر میں روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کے لیے اگر آپ دو بڑی سپرمارکیٹس یعنی کولز اور وولورتس کا رخ کر رہے ہیں تو جان لیجیئے کہ ایک اور مارکیٹ آپ کو بہتر قیمتوں پر یہ سامان فراہم کرسکتی ہے۔

  • How to prevent home fires caused by electrical appliances and batteries? - برقی آلات اور لیتھئیم بیٹریز سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ۔ بچاؤ کیسے کریں ؟

    21/06/2024 Duração: 08min

    Fire and rescue NSW protects 90% of the State's population from emergencies involving fire and other dangerous situations.Superintendent Adam Dewberry of fire and rescue NSW advises that Lithium-ion batteries are the fastest growing fire risk in New South Wales. It is important for you to understand the risks and be prepared if things go wrong. - اس سال موسمِ سرما میں برقی ہیٹرز اور لیتھئیم بیٹیریز سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ صرف NSW میں پچھلے سال 4500 آتشزدگی میں سے بیشتر کچن سے شروع ہوئیں۔ ایسے میں کام کرتا ہوا اسموک الارم کتنا اہم ہے۔ تفصیل سنئے فائیر اینڈ ریسکیو NSW کے سپرنڈنٹ آدم ڈیوبری سے کی گئی اس بات چیت میں۔

  • ہفتہ رفتہ:21 جون 2024: نیو ساوتھ ویلز میں کام کے دوران ہونے والی اموات سے متعلق سخت قوانین متعارف

    21/06/2024 Duração: 07min

    حزب اختلاف اتحاد کے جوہری توانائی کے منصوبوں سے فرسٹ نیشن افراد متفق نہیں ہیں. ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آسٹریلین کھیلوں کے شائقین کا خیال ہے کہ میچوں میں نسل پرستانہ رویہ بڑھ رہا ہے۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ

  • It's an ill wind: Big business makes big profits from international crises - عالمی بحرانوں کے درمیان اربوں ڈالر کا اضافی منافع: کیا بحرانی منافع پر ٹیکس ہونا چاہئے؟

    20/06/2024 Duração: 06min

    A new report has exposed the amount of profit accumulated by Australia's largest organisations during times of global turmoil. Oxfam Australia has identified the mining, banking and supermarket sectors as having recorded the largest gains from 2021 and 2023. - ایک نئی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی سب سے بڑی 500 کارپوریشنز نے 2021 اور 2023 کے عالمی بحران کے درمیان اربوں ڈالر کا اضافی منافع کمایا۔ آکسفیم آسٹریلیا کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ان کمپنیوں نے کووڈ ۱۹ اور یوکرین پر روس کے حملے سےپیدا شدہ بحران میں۹۸ بلین ڈالر کمائے۔

  • نیوز فلیش 20 جون 2024: میلبورن میں بم کی دھمکی دینے والے شخص نے عدالت میں پیشی

    20/06/2024 Duração: 02min

    لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ کی ٹیلی ویژن خطاب میں قبرص کو دھمکی اور سڈنی کے مغربی مضافات میں مبینہ روڈ ریج کے واقعے میں ایک شخص ہلاک۔

  • اگر مائیگریشن ایک اہم انتخابی نعرہ ہے، تو بحث مہذب ہونی چاہیے تھی

    20/06/2024 Duração: 07min

    کیا آسٹریلیا کا عظیم ملٹی کلچرل تجربہ ختم ہو گیا ہے؟ یہ بات امیگریشن اور بین الاقوامی تعلقات کے دو ماہرین نے کینبرا میں نیشنل پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے نیٹ مائیگریشن اور بین الاقوامی طالب علموں کے کردار کو سمجھنے کا مطالبہ کیا ہے-

  • گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا ، کراچی کے ریستورانوں کی عیدِ قربان پر منفرد پیشکش

    19/06/2024 Duração: 09min

    عید قربان پر کراچی میں ایک منفرد پیشکش کے بینرز جگہ جگہ دکھائی دیتے ہیں بہاری بوٹی بنوانی ہو یا بیف بوٹی، گولا کباب یا پھر دھاگہ کباب، کوئلہ کڑاہی یا پھر قورمہ، سجی ہو یا پھر باربی کیو بنوانا ہو اگر اس سے بھی دل نے بھرے تو کراچی کی پہچان بریانی بھی بنوائی جا سکتی ہے، بس شرط یہ ہے کہ گوشت آپ ساتھ لائیں گے اور اس میں ذائقہ ریستوران والے ڈالیں گے۔

  • نیوز فلینش:19 جون 2024:پیٹر ڈٹن نے نیو کلئیر ری ایکٹرز کے لئے جگہوں کا تعین کر دیا

    19/06/2024 Duração: 03min

    وکٹورین اسکولوں میں زیادتی کا نشانہ بننے والوں سے ریاست معذرت طلب کرے گی ۔ میلبرن میں ایم پی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کی مذمت۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش۔

  • نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ کا رہائیشی بحران سے نمٹنے کے لیے نئے منصوبوں کا آغاز

    18/06/2024 Duração: 06min

    ایک ایسے وقت جب رہائش کی استطاعت پر تشویش بڑھی ہے، آسٹریلیا کی دو سب سے زیادہ آبادی والیاور مہنگی ریاستوں نے - بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے تازہ ترین منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

  • نیوز فلیش 18 جون 2024: ریزرو بینک نے شرح سود کو 4.35 فیصد پر برقرار رکھا ہے

    18/06/2024 Duração: 04min

    چینی حکام کو کینبرا میں اپنے رویے پر تنقید کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 'ٹیکٹیکل وقفے' لینے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔

  • تانیہ اور ان کے خاندان کو مائیگریشن ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کے تحت ملک بدری کا خدشہ ہے

    18/06/2024 Duração: 04min

    مائیگریشن ایکٹ میں متنازع ترمیم کو ختم کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا جا رہا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس سے غیر معینہ مدت کے لیے ڈیٹنشن میں رکھا جا سکتا ہے اور خاندانوں کو الگ کیا جا سکتا ہے۔

  • How to recycle electronic items and batteries in Australia - آسٹریلیا میں الیکٹرانک اشیاء اور بیٹریوں کو کیسے ری سائیکل کیا جائے

    18/06/2024 Duração: 08min

    Many common household items such as mobile phones, TVs, computers, chargers, and other electronic devices, including their batteries, contain valuable materials that can be repurposed for new products. Electronic items we no longer use, or need are considered e-waste. Across Australia, there are government-backed programs available that facilitate the safe disposal and recycling of e-waste at no cost. - بہت سی عام گھریلو اشیاء جیسے موبائل فون، ٹی وی، کمپیوٹر، چارجرز اور دیگر الیکٹرانک آلات بشمول ان کی بیٹریوں میں قیمتی مواد ہوتا ہے جو نئی مصنوعات کے لیے دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ الیکٹرانک اشیاء جنہیں ہم اب استعمال نہیں کرتے، یا ضرورت ہے انہیں ای ویسٹ سمجھا جاتا ہے۔ پورے آسٹریلیا میں، حکومت کے تعاون سے ایسے پروگرام دستیاب ہیں جو بغیر کسی قیمت کے ای ویسٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ری سائیکلنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

  • نیوز فلیش:17 جون 2024: چینی وزیر اعظم کا دورہ آسٹریلیا ، آسٹریلین ہم منصب سے ملاقات

    17/06/2024 Duração: 02min

    میلبرن میں پولیس کی جانب سے ایک خاتون پر گولی چلائے جانے کی تحقیق، وزیر اعظم انتھونی البنیزے پہلی مرتبہ سیاسی پولز میں پیٹر ڈٹن سے پیچھے رہ گئے مزید خبریں سنئیے نیوز فلیش میں۔

  • غزہ میں ہزاروں بچوں کے لیے تباہ کنُ قحط جیسے حالات ۔عالمی ادرہ صحت

    17/06/2024 Duração: 06min

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں ہزاروں بچے شدید ترین غذائی قلت کا شکار ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ کی ایک تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں نے غزہ جنگ کے ابتدائی مراحل میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

  • ہفتہ رفتہ:14 جون 2024: فلاحی ادائیگیاں ضروریات زندگی کے لئے ناکافی ہیں

    14/06/2024 Duração: 05min

    وفاقی حکومت کی جانب سے تارکین وطن سے متعلق پیشن گوئی شبہات کا شکار، طویل انتظار کے بعد آسٹریلیا میں جوئے سے متعلق اہم پابندی نافذ ۔ مزید خبروں کے لئے سنئیے ہفتہ رفتہ ۔

página 23 de 25