Informações:
Sinopse
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episódios
-
پاکستان رپورٹ: بلوچستان میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات
28/08/2024 Duração: 12minپاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں 38 شہری ہلاک جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج کی جوابی کاروائی میں 21 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ پاک فوج نے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیرہ میں آپریشن کرتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت آنے تک مقدمے کو زیر التوا رکھنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
Millions of Australian workers can now disconnect from their work after hours - ہزاروں کارکن دفتری اوقات کے بعد اپنے افسران کے پیغامات کا جواب دینے کے پابند نہیں ہوں گے
27/08/2024 Duração: 05minMillions of Australian workers now officially have the right to disconnect from their work after hours, as the government's swathe of industrial relations reforms come into effect. Business groups have criticised the change, whilst workplace relations experts say it may be challenging to enforce. - 26 اگست سے نافذ ہونے والے نئے قانون کے تحت اب ہزاروں کارکنان دفتری اوقات کے بعد اپنے کام سے جڑے ربط کو ختم کرنے کے مجاز ہوں گے یعنی ملازمین کام کے اوقات کے باہر افسران کے پیغامات کا جواب دینے کے پابند نہیں ہوں گے۔اس میں کچھ کاروبار اور خاص صورتحال میں اثتثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔ نئے قانون پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردِ عمل آیا ہے مگر ہر ایک اس قانون سے خوش نہیں ہے خاص طور پر کاروباری مالکان اور تاجروں کو اس پر تحفظات ہیں۔
-
What are the unwritten rules in the Australian workplace? - آسٹریلین دفاترکے غیر تحریر شدہ قواعد کیا ہیں؟
27/08/2024 Duração: 09minIn Australia, workplace codes of conduct differ from company to company, but some standard unwritten rules are generally followed in most businesses and industries. There are also a few unspoken rules in the Australian workplace that can evolve into a set of social norms. Here is how to navigate and familiarise yourself with these unwritten rules when starting a new job. - آسٹریلیا میں، کام کی جگہ کے ضابطہ اخلاق ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں مختلف ہوتے ہیں، لیکن کچھ معیاری غیر تحریری اصول عام طور پر زیادہ تر کاروباروں اور صنعتوں میں پیروی کیے جاتے ہیں۔ آسٹریلین کام کی جگہ پر کچھ ان کہے اصول بھی ہیں جو سماجی اصولوں کے ایک سیٹ میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ نیا کام شروع کرتے وقت ان غیر تحریری اصولوں سے اپنے آپ کو کیسے واقف کروائیں جانئے آسٹریلیا ایکسپلینڈ کی اس قسط میں ۔
-
نیوز فلیش 27 اگست 2024: حکومت اگلے سال کے لیے بین الاقوامی طلباء کی تعداد کو محدود کرے گی
27/08/2024 Duração: 02minحزب اختلاف کے رہنما پیٹر ڈٹن نے خزانچی کے تبصروں پر جواب دیا ہے کہ وہ پارٹی کے "سب سے زیادہ تقسیم کرنے والے" رہنما ہیں اور ٹینس میں، الیکسی پوپائرین یو ایس اوپن کے پہلے آسٹریلین فاتح بن گئے ہیں۔
-
ائیرلائین واچ ڈاگ کا قیام: پرواز کی منسوخی یا تاخیر پر مسافر آسان طریقے سے ادہ شدہ رقم واپس لے سکیں گے
26/08/2024 Duração: 04minکیا آپ کو منسوخ شدہ پرواز کی رقم کی واپسی پر دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے؟ مگر اب مسافروں کے لئے رقم واپسی کا طریقہ جلد بہت آسان ہوسکے گا۔طویل انتظار کے بعد وفاقی حکومت کو وہ سفارشات موصول ہو گئی ہیں جن کا مقصد شہری ہوابازی کے شعبے میں مسابقت، کارکردگی اور حفاظت بہتر بنانا ہے۔ لیکن اس کا آپ پر کیا اثر پڑے گا؟۔
-
نیوز فلیش 26 اگست 2024: ہوا بازی کا جامع طریقہ کار وضع جسکے تحت مسافروں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا۔
26/08/2024 Duração: 02minآج سے جافذ ہونے والے نئے قانون کے تحت کام کرنے والے افراد دفتری اوقات کے علاہ اپنے افسران کے پیغامات کا جواب دینے کے پابند نہیں ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے ائیر لائینز کی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک وائیٹ پیپر جاری کرکے ہوا بازی کے شعبے میں پائیداری، مسابقت، کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے کا جامع طریقہ کار وضع کیا جسکے تحت مسافروں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ کیتھرین کنگ کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے فضائی مسافروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے اور جواب میں حزب اللہ نے راکٹ اور ڈرون داغے۔ یہ لڑائی صبح تک ختم ہوگئی۔اسی دوران غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق 10 ماہ سے جاری جنگ میں غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 40,405 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 93,468 زخمی ہیں۔
-
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش :پاکستانی بلے بازوں نے جمود توڑ ڈالا مگر کیا پیسرزاپنا جادو دکھا سکیں گے؟
23/08/2024 Duração: 08minبھارتی اسپنر کلدیپ یادیو رواں سال دورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری، - پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا عزم۔
-
آسٹریلین پارلیمان نسل پرستی کی زرخیز زمین جہاں ہونے والے حملوں نے مجھے توڑ کر رکھ دیا :سنیٹر مہرین فاروقی
23/08/2024 Duração: 03minفلسطینیوں کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے ہونے والی سینٹ بحث کے دوران گرین سنیٹر مہرین فاروقی نےایک جذباتی تقریر میں کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود نسل پرستانہ رویے نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔سینیٹر مہرین فاروقی نے پیٹر ڈٹن، پینی وونگ اور جیکی لیمبی کے نام لے کر کہا کہ ان جیسے افراد کے رویے بتاتے ہیں کہ نسل پرستی کو پروان چڑھانے کے لئے آسٹریلین پارلیمنٹ ایک زرخیز زمین ہے۔
-
Why is sex and sexuality education taught in Australian schools? - SBS Examines:آسٹریلیا کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کیوں دی جاتی ہے؟
23/08/2024 Duração: 06minSex ed in schools is controversial, but experts say it's vital for young people to learn about their bodies, identities, and healthy relationships. Why are some parents concerned? - اسکولوں میں جنسی تعلیم متنازعہ ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیے اپنے جسم، شناخت اور صحت مند تعلقات کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔تو پھر کچھ والدین پریشان کیوں ہیں؟
-
Democrats warned against complacency in upcoming US elections - ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس ؟ امریکی انتخابی دوڑ کی گرما گرمی عروج پر
23/08/2024 Duração: 05minThousands of people in the US have gathered in Chicago this week for the Democratic National Convention. Since 1832, members of the Democratic party have gathered every four years before the presidential elections, to pledge their support for their candidates. - امریکا میں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں گرماگرمی عروج پر ہے جہاں ڈیموکریٹ پارٹی نے شکاگو میں منعقدہ اپنے عام اجلاس میں نومبر کے انتخابی معرکے میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
-
ہفتہ رفتہ 23 اگست 2024 : وکٹوریہ میں ایم پی اوکس کا شکار لوگوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق محکمہ صحت کی تنبہ
23/08/2024 Duração: 06minآسٹریلیا بحیرہ احمر میں بین الاقوامی مشن کی کمان سنبھالے گا.آسٹریلوی اور انڈونیشیا کے فوجی ایک دوسرے کے ممالک سے اپ گریڈڈ دفاعی معاہدے کے تحت کام کر سکیں گے۔
-
نیوز فلیش جمعرات 22 اگست 2024: آسٹریلیا دور مار میزائیل بنائے گا
22/08/2024 Duração: 02minنئے والدین پیڈ پیرینٹیل لیو کے دوران سپر بھی وصول کر سکیں گے, آسٹریلین وکلاء کا اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ, آسٹریلیا میں میزائل تیار کرنے کے لئے نیو کیسل میں فیکٹری لگائی جائے گی.
-
نیوز فلیش 21 اگست 2024: سیاست دانوں کو برے رویے پر سزا مل سکتی ہے، نیا قانون پارلیمان میں متعارف
21/08/2024 Duração: 03minآسٹریلیا کے اب تک کے سب سے بڑے سولر فارم کو ماحولیاتی منظوری مل گئی.سیاست دان اور والدین وفاقی حکومت سے سرکاری اسکولوں کی فنڈنگ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مزید کبریں اردو نیوز فلیش میں سنئیے
-
پاکستان سوشل رپورٹ: موٹر سائیکل پر گالف کورس جانے والے کیڈی (Caddie) کی ’فارچونر‘ پر واپسی
21/08/2024 Duração: 08minملئیے محمد قاسم سے، 45 سالہ محمد قاسم صرف ایک ہزار روپے کی دیہاڑی پر کیڈی(Caddie) کا کام کرتے ہیں، کیڈی ایسے فرد کو کہا جاتا ہے جو پروفیشل گالفرکے ساتھ بطور مددگار خدمات سرانجام دیتا ہے۔ لیکن سالوں کی محنت کے بعد ان کو وہ کامیابی نصیب ہوئی جس کے وہ برسوں سے خواہشمند تھے۔
-
دل کے دورے کی وہ علامات جن میں ہنگامی مدد حاصل کرکے جان بچائی جا سکتی ہے؟
20/08/2024 Duração: 11minماہرین کے مطابق دل کے دورے کی علامات میں سینے میں شدید درد، دباؤ یا بھاری پن، سانس لینے میں مشکل، اچانک بے ہوشی یا ہوش کا جانا، اور دل کی دھڑکن کا مکمل طور پر رک جانا شامل ہیں۔ ان علامات کی صورت میں فوراً ایمرجنسی خدمات سے رابطہ نہ کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ایڈیلیڈ کے کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کاشف کھوکراس کی تفصیل بتا رہے ہیں۔
-
منگل 20 اگست: نیوز فلیش سی ایف ایم ای یو کو انتظامی کنٹرول میں دینے کی حکومتی تجویز پر گرینز کے تحفظات
20/08/2024 Duração: 04minسی ایف ایم ای یو کو انتظامی کنٹرول میں دینے کی حکومتی تجویز پر گرینز پارٹی کے تحفظات, غزہ کے جنگ زدہ افراد کے لیے آسٹریلین ویزوں کے اجرا پر بحث و مباحثے کا سلسلہ جاری، سڈنی کے پانی میں مکنہ طور پر کینسر کا سبب بننے والے کیمیائی اجزا اور پاکستان میں مون سون بارشی کے باعث مزید ہلاکتیں
-
How to protect your home from Australia’s common pests - آسٹریلیا کے عام کیڑے مکوڑوں سے اپنے گھر کیسے محفوظ رکھیں؟
20/08/2024 Duração: 08minCold weather does not mean a pest-free home. Some pests, like termites, remain active all-year round and winter is peak season for mice and rats preferring your house instead of outdoors. Bed bugs and cockroaches are also on the list of invaders to look out for. Infestations have wide-ranging consequences, including hygiene risks and even home devaluation. Learn how to prevent, identify, and deal with them. - سرد موسم کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے گھر مکمل طور پر کیڑوں سے پاک ہیں۔ کچھ کیڑے، جیسے دیمک، سارا سال متحرک رہتے ہیں جبکہ چوہے موسم سرما میں زیادہ گھروں میں گھسنے کا موقع ملتا ہے اور وہ گلیوں یا بیک یارڈز کے بجائے گھروں کے اندر چھپنھے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کھٹمل اور لال بیگ بھی ایسی ہی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے گھروں میں پھیلنے کے اثرات دور رس ہو سکتے ہیں ، یہ کیڑے نہ صرف حفظان صحت کے لئے خطرہ ہیں بلکہ گھروں کی قیمت میں کمیکا بھی باعث ہو سکتے ہیں۔ ان کو روکنے، شناخت کرنے اور ان سے نمٹنے کا طریقہ جانئے ’’خوش آمدید آسٹریلیا‘‘ کی اس قسط میں۔
-
نیوز فلیش 19 اگست: عالمی اقتصادی حالات کے اثرات آسٹریلیا پر
19/08/2024 Duração: 04minعالمی اقتصادی حالات کے اثرات آسٹریلیا پر, غزہ کے جنگ زدہ افراد کے لیے ویزہ کے اجرا پر بحث ومباحثہ, اسائلم سیکرز کی حراست سے متعلق نئا مجوزہ قانون اور پیرس میں پیرا اولمپکس کی تیاریاں عروج پر
-
نیوز ریب جمعہ16اگست: غزہ کے جنگ زدہ پناہ گزینوں کے لیے ویزہ کے معاملے پر بحث و مباحثہ
16/08/2024 Duração: 03minغزہ کے جنگ زدہ پناہ گزینوں کے لیے ویزہ کے معاملے پر بحث و مباحثہ, اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد پر افسوس کا اظہار, آسٹریلیا میں انڈیجیسن خواتین کے ساتھ پولیس کا امتیازی سلوک اور پاکستان میں ایم پوکس وباء کا پہلا کیس
-
What is genocide? - نسل کشی کیا ہے ؟ SBS Examines
15/08/2024 Duração: 07min'Genocide' is a powerful term — it's been called the "crime of crimes". When does large-scale violence become genocide, and why is it so difficult to prove and punish? - نسل کشی ایک تلخ اور سخت اصطلاح ہے۔۔۔ اسے جرائم کی دنیا میں سبے بڑا جرم سمجھا جا سکتا ہے۔ بڑے پیمانے پر تشدد کب نسل کشی بن جاتا ہے، اور اسے ثابت کرنا اور سزا دینا اتنا مشکل کیوں ہے؟