Sbs Urdu -
نیوز فلیش 26 اگست 2024: ہوا بازی کا جامع طریقہ کار وضع جسکے تحت مسافروں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا۔
- Autor: Vários
- Narrador: Vários
- Editora: Podcast
- Duração: 0:02:53
- Mais informações
Informações:
Sinopse
آج سے جافذ ہونے والے نئے قانون کے تحت کام کرنے والے افراد دفتری اوقات کے علاہ اپنے افسران کے پیغامات کا جواب دینے کے پابند نہیں ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے ائیر لائینز کی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک وائیٹ پیپر جاری کرکے ہوا بازی کے شعبے میں پائیداری، مسابقت، کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے کا جامع طریقہ کار وضع کیا جسکے تحت مسافروں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ کیتھرین کنگ کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے فضائی مسافروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے اور جواب میں حزب اللہ نے راکٹ اور ڈرون داغے۔ یہ لڑائی صبح تک ختم ہوگئی۔اسی دوران غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق 10 ماہ سے جاری جنگ میں غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 40,405 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 93,468 زخمی ہیں۔